تنازعات ازالہ کمیٹیوں کی تشکیل حکومت ، اداروں سے جواب طلب

تنازعات ازالہ کمیٹیوں کی تشکیل  حکومت ، اداروں سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تنازعات ازالہ کمیٹیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں سے 20 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے مؤقف اپنایا کہ تنازعات ازالہ کمیٹیوں کو کسی قانونی جواز کے بغیر تشکیل دیا گیا،عرصہ دراز سے بنائی گئی تنازعات ازالہ کمیٹیاں درخواستیں التوا میں رکھے ہوئے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت تنازعات ازالہ کمیٹیوں کو کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں