حکومت کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی : افضل کھوکھر
لاہور(این این آئی)رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
حکومت کمزور اور متوسط طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور 60فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے جیسے اقدامات کئے ہیں، موجودہ حالات میں قربانی کا آغاز حکومتی اخراجات میں کمی سے کیا۔