صدر مسلم لیگ ن آسٹریلیا کا او پی سی کے دفتر کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریلیا افان شاہد نے اوورسیزپا کستانی کمیشن (او پی سی)لاہور کے دفتر کا دورہ کیا جہا ں ان کی کمشنر او پی سی سمن رائے سے تفصیلی ملاقات ہو ئی۔
ملا قات کے دوران ثمن رائے اوپی سی کی حالیہ پیش رفت اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر افان شاہد نے اوپی سی کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔