حکومت کاصدر وائی ڈی اے پنجاب کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 حکومت کاصدر وائی ڈی اے پنجاب کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈاکٹر شعیب نیازی بدانتظامی کے مرتکب ،پیڈاایکٹ کے تحت الزامات ثابت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب حکومت کا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کی پرانی انکوائری میں برطرفی کی سفارش ،محکمہ صحت و آبادی کی انکوائری کمیٹی نے کارروائی کی سفارش کردی،ڈاکٹر شعیب نیازی غفلت اور بدانتظامی کے مرتکب قرار پائے ، مراسلہ پیڈا ایکٹ کے تحت شعیب نیازی پر الزامات ثابت ہوگئے ، مراسلہ سپیشل سیکرٹری صحت نے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو چھ اپریل کو طلب کرلیا،ڈاکٹر شعیب نیازی کو شوکاز نوٹس جاری، سات روز میں جواب جمع کرانے کا حکم،گزشتہ سال ڈاکٹر شعیب نیازی نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کو لیڈ کیا تھا ،احتجاج کرنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں