مصطفی آباد،ٹریکٹر ٹرالی نے 55سالہ خاتون کو کچل ڈالا

مصطفی آباد،ٹریکٹر ٹرالی نے 55سالہ خاتون کو کچل ڈالا

حمیداں بی بی سر میں چوٹ آنے سے موقع پر دم توڑ گئی،لاش ہسپتال منتقل

قصور(خبر نگار )قصور کے نواح مصطفی آباد کے قریب فیروز پور روڈ پر اڈا مصطفی آباد پل کے نزدیک ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک عورت موقع پر دم توڑ گئی ۔ 55 سالہ حمیداں بی بی زوجہ ارشد بھٹی، ساکن چراغ دین والا، سڑک عبور کر رہی تھیں کہ قصور کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتار خالی ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں