اڈا پلاٹ :کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ڈرائیور گرفتار، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر )چوکی اڈا پلاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار،چوکی اڈا پلاٹ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرتضیٰ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پی آر یو پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ڈرائیور کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے ، جسے قانونی کارروائی کے لیے چوکی اڈا پلاٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔