جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام کل ہوگا
لاہور (سیاسی نمائندہ) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی کل 10 مئی بروزاتوار صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا۔
جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طور پرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کریں گے حج تربیتی پروگرام سے شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانامفتی محمد زکریا، مولانا مفتی عبدالحنان، مولانا مفتی خرم یوسف حج کرنے کی فضیلت، مناسک حج، احرام باندھنے ، طواف، سعی، حلق اورقصر کا طریقہ، مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ کے فضائل، اور روضہ اقدسؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے خطاب کریں گے ۔