سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم کو بہتر بنانے کی منظوری
لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد کا ٹاسک پیکٹا کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت اساتذہ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائیگا۔۔منصوبے میں طلبہ کی سپیکنگ اور ریڈنگ سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ جدید لرننگ میٹریل اور ڈیجیٹل ٹیچنگ ماڈلز متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔