ٹریفک پولیس کا وارڈنز کے نفسیاتی چیک اپ کرانے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) ٹریفک پولیس نے ٹریفک وارڈنز کے نفسیاتی چیک اپ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق ماہرین نفسیات وارڈنز کے رویوں، ذہنی صحت اور عوامی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لیں گے ۔ اس دوران اہلکاروں سے فرضی صورتحال میں ردعمل سے متعلق سوالات بھی پوچھے جائیں گے ۔ ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کے شارٹ نفسیاتی ٹیسٹ لیے جائینگے ۔جبکہ ذہنی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کو بھی جانچا جائیگا جبکہ وارڈنز کے اہل خانہ کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مجموعی رویوں اور ذہنی کیفیت کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے ۔