دارارقم طلبہ کی کردار سازی میں مصروف:سیف الملوک
ادارہ طلبہ کو کھیل کے بھی مواقع فراہم کر رہا :تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
لاہور (سٹاف رپورٹر ) دارارقم سکولز کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ دارارقم سکولز پاکستان بھر میں طلبہ و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ذریعے ان کی کردار سازی اور انہیں معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے اور انہیں نصاب تعلیم کے ساتھ کھیل کے بھی مواقع فراہم کر رہا ہے ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اختر، بریگیڈیئر سکندر حیات، منیجنگ ڈائریکٹر محمد یاب سین خان، پروفیسر سہیل بشیر، ڈاکٹر عمران مرزا، شمائلہ شفیق اور حافظہ ارم نے بھی خطاب کیا۔ یاب سین خان نے کہا کہ دارارقم سکولز ایک بہترین اور منفرد تعلیمی ادارہ ہے جہاں طالبعلموں کو جدید تعلیم کے ساتھ بہترین دینی و اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ پروفیسر سہیل بشیر نے کہا کہ بچوں کا اعتماد صلاحیتیں اور جذبہ قابل تعریف ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔بعد ازاں مہمانان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اور مہمانان کو خصوصی سووینئیر بھی پیش کیے گئے ۔