خاتون سمیت 2اشتہاری گرفتار

خاتون سمیت 2اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) انویسٹی گیشن تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے 2018سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خاتون سمیت 2اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شیراکوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے 8سال سے تھانہ شاہدرہ کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان نے رنجش کی بنا پر رسی کا پھندا ڈال کر شہری کو بے دردی سے قتل کر کے فرار ہو گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں