پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی وصولی چیلنج

پٹرولیم مصنوعات پر  لیوی ٹیکس کی وصولی چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر ،جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری لیوی ٹیکس وصول کررہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی لیوی کی وصولی سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مقرر کرنے کا حکومت کے پاس کوئی میکنزم نہیں ہے ،استدعا ہے کہ عدالت پٹرولیم پر لیوی ٹیکس کو خلاف آئین قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں