ٹیموں کاچھاپہ:3فوڈ پوائنٹس بند ، 3کو اڑھائی لاکھ کاجرمانہ
5ہزار لٹر ایکسپائر شیرہ، 80کلو ناقص سرخ مرچ ، 1من ممنوعہ اشیا تلف
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند کیے اور 3کو 2لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر بند روڈ، شالیمار ٹاؤن اور مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 5ہزار لٹر ایکسپائر شیرہ، 80کلو ناقص سرخ مرچ اور 1من سے زائد مختلف ممنوعہ اشیا تلف کی گئی، ناقص شوگر سیرپ میں مختلف مٹھائیاں تیار کی جارہی تھی، کچن میں حشرات کی بھرمار، تعفن زدہ ماحول پایا گیا، گندے بدبودار اور فنگس زدہ فریزر میں ڈیری اور گوشت اکٹھا سٹور کیا گیا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ آئل تبدیلی ریکارڈ، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے ،خام اور تیار اشیا پر انتہائی لازم تاریخ تنسیخ اور تاریخ اجرا موجود نہ تھی، پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی، غیر فلٹر شدہ پانی استعمال کیا جارہا تھا۔