لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں صحت اور فلاح و بہبود ہفتہ کا انعقاد

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں  صحت اور فلاح و بہبود ہفتہ کا انعقاد

لاہور (اے پی پی)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی نے صحت اور فلاح و بہبود کا ہفتہ منعقد کیا۔

ترجمان کے مطابق ان تقریبات کا مقصد طلبا، اساتذہ اور عملے میں جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ایک مثبت تعلیمی ماحول کو فروغ دینا تھا۔ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معظم نے بتایا کہ ہفتہ بھر یہ تقریبات یونیورسٹی کے اس ویژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت کیمپس میں صحت اور فلاح و بہبود مرکز کے قیام کی کوششیں جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں