عیدالاضحی اخوت ،مساوات اور انسانیت سے محبت کا عملی پیغام : خرم نواز گنڈاپور
لاہور (سیاسی نمائندہ) ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار، تقویٰ، اخلاص اور انسانیت سے محبت کا عظیم درس دیتی ہے۔
دین اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم، نادار اور پسے ہوئے طبقات کو بھی شریک کیا جائے تاکہ بھائی چارے ، ہمدردی اور اجتماعی خوشی کی فضا قائم ہو سکے ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی قربانی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں قربانی مہم کے انتظامات، فلاحی سرگرمیوں اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔