ننکانہ صاحب میں عیدپر صفائی آپریشن کے انتظامات مکمل
ستھرا پنجاب کے 2100ورکرز حصہ لیں گے :ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر کی بریفنگ
ننکانہ صاحب (خبر نگار )ضلع ننکانہ صاحب میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے انتظامات مکمل،ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ننکانہ صاحب احسن ممتاز نے عیدکے صفائی آپریشن بارے صحافی برادری کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرتسلیم اختر رائو نے دوران بریفنگ کہا عید کے پہلے روز صبح 8 بجے صفائی آپریشن کا آغاز ہو گا، جو24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت 2100 سے زائد ورکرز عید صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے ۔ضلع کی تمام 65 یونین کونسلز اور 500 سے زائد دیہاتوں میں صفائی ٹیمیں خدمات سرانجام دیں گی۔