حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی :پیپلز پارٹی

حکومت نے عوام کی زندگی  اجیرن بنادی :پیپلز پارٹی

لاہور ( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ن لیگی حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مہنگائی، ظلم اور استحصالی نظام کے خلاف ہر فورم پر پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ظالمانہ معاشی نظام اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرے گی۔ 

عوامی حقوق کے تحفظ، مہنگائی کے خاتمے اور ناجائز منافع خور مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی تک پیپلز پارٹی آواز بلند کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں