قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں حادثہ، میاں بیوی اور بچہ زخمی

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں  حادثہ، میاں بیوی اور بچہ زخمی

لاہور (این این آئی)قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ کے علاقے بیکری کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، میاں بیوی سمیت ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں محمد حفیظ ، ان کی اہلیہ عائشہ اور 8سے 10سالہ بیٹا عبد الرحمن شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اکبر چوک کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں