یوای ٹی :تزئین وآرائش کے بعد سوئمنگ پول کاافتتاح

یوای ٹی :تزئین وآرائش کے  بعد سوئمنگ پول کاافتتاح

لاہور (خبر نگار ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مکمل تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش کے بعد یونیورسٹی کے سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا۔

 جس کے بعد یہ سہولت دوبارہ طلبہ کے استعمال کیلئے کھول دی گئی ہے ۔سوئمنگ پول کی ازسرِنو تعمیر اور بہتری کے منصوبے پر 8 ملین روپے کی لاگت آئی ہے ۔ منصوبے کا مقصد طلبہ کو کھیلوں، جسمانی فٹنس اور تفریحی سرگرمیوں کیلئے محفوظ، معیاری اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ۔ جس سے طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں