پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 کا افتتاح

پاکستان کیمیکل ایکسپو  2026 کا افتتاح

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل اور پی سی ایم اے کے چیئرمین ہارون علی خان نے پاکستان کیمیکل ایکسپو 2026 کا افتتاح کردیا۔

 افتتاحی تقریب میں ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز سمیت صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، ماہرین تعلیم، حکومتی نمائندوں اور کیمیکل شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ ایکسپو پاکستان کی کیمیکل صنعت کا سب سے بڑا پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں