وزیرتوانائی فیصل ایوب کھوکھر کا خصوصی معاون ثانیہ عاشق کے دفتر کادورہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر توانائی و کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کے دفتر کا دورہ کیا۔
جہاں خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ثانیہ عاشق نے صوبائی وزیر کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جاری اصلاحات، خصوصی بچوں کے لیے جدید تعلیمی سہولیات، آٹزم کیئر سینٹرز کے قیام، خصوصی تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور صوبہ بھر میں خصوصی بچوں کے داخلوں میں ہونے والے ریکارڈ اضافے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔