پی ایل آر اے کے اے ڈی کی برطرفی کیخلاف درخواست خارج

پی ایل آر اے کے اے ڈی کی  برطرفی کیخلاف درخواست خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے برطرفی کے خلاف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز محسن اقبال چیمہ کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے برطرفی کے حکم اور اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینی درخواست میں مداخلت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،فیصلے کے مطابق محکمانہ انکوائری میں درخواست گزار کے خلاف بدانتظامی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہوئے تھے ۔ انکوائری افسر نے پانچ سالہ انکریمنٹس روکنے کی سزا تجویز کی تھی، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ سزا کے تعین کا اختیار مجاز اتھارٹی کے پاس ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں