سبز مصالحے 105، سبزیاں 35 روپے کلو تک مہنگی

سبز مصالحے 105، سبزیاں 35 روپے کلو تک مہنگی

ادرک تھائی لینڈ 400،لہسن چائنہ 400، ٹماٹر 100، آلو 60، شملہ مرچ 220، بھنڈی 120، پیاز 100روپے کلو دستیاب

لاہور(کامرس رپورٹر سے )ٹماٹر کا سرکاری نرخ 5 روپے اضافے سے 75 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 100روپے کلو تک فروخت ہو رہا،الو کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 30روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 50روپے کلو اور درجہ اول 60روپے کلو فروخت ہو رہا،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 185 جبکہ مارکیٹ میں 220 روپے کلو ہے ،بھنڈی بھی 10 روپے کلو مہنگی ہو کر 90روپے کلو ہو گئی جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ،پیاز کا سرکاری نرخ 70روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 100روپے کلو تک فروخت ہو رہا،درجہ دوم مکس پیاز 80روپے کلو ہے ،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 350روپے اور مارکیٹ میں لہسن چائنہ نرخ بدستور 400روپے کلو تک ہے۔لہسن دیسی 250اور لہسن ہرنائی 300 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 295 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلوتک ہے ،لیموں چائنہ کا سرکاری نرخ 350 جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے کلو ہے اورلیموں دیسی کا نرخ 180 روپے مقرر ہے ،مارکیٹ میں 250روپے کلو تک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 180 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے کلو ہے ،سبز مرچ 120 ،بند گوبھی اور گھیا کدو 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں