اندرون لاہور منصوبوں کے متاثرین میں مزید چیک تقسیم

اندرون لاہور منصوبوں کے  متاثرین میں مزید چیک تقسیم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اندرون لاہور منصوبوں کے متاثرین میں مزید 200 معاوضہ چیک تقسیم مجموعی طور پر 247متاثرہ مالکان اور دکانداروں کو ادائیگیاں مکمل، اندرون لاہور کے توسیعی اور بحالی منصوبوں کے لیے واگزار کرائی گئی اراضی کے متاثرہ افراد میں ٹاؤن ہال لاہور میں مزید 200 معاوضہ چیک تقسیم کیے گئے۔

 ، جس کے بعد مجموعی طور پر 247 متاثرین کو ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ داتا دربار، پرندہ مارکیٹ، بھاٹی چوک اور موہنی روڈ کی توسیع سے متاثرہ مالکان اور دکانداروں میں چیک تقسیم کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں