ایونگ ہاسٹل پر مبینہ قبضہ، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں ایف سی کالج یونیورسٹی کے ایونگ ہاسٹل پر حکومت کے مبینہ قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے رجسٹرار ڈاکٹر نیر فردوس کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ کالج 1972سے 2007تک قومی تحویل میں رہا ، ایک ہاسٹل نیلا گبند میں 11کنال 11 مرلہ پر ہے اس ہاسٹل میں 99 سٹوڈنٹس رہائش ہیں ۔