آئندہ مالی سال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کو 74ارب دینے کی تجویز
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی بجٹ میں بڑی کمی کی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔
آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو مجموعی طور پر چوہتر ارب دس کروڑ روپے دینے کی تجویز دی گئی ہے ، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں تقریباً چھیالیس ارب روپے کم ہیں۔ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے چونتیس ارب سترہ کروڑ پچاس لاکھ بیاسی ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے انتالیس ارب بانوے کروڑ انچاس لاکھ اٹھارہ ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بڑے ترقیاتی فنڈز کو اگلے مالی سال کے بجائے مالی سال دو ہزار ستائیس اٹھائیس سے منسلک کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے ۔