ڈپٹی کمشنر کا تحصیل صدر کی یو سی 194 چھوٹا موٹا سنگھ کا فیلڈ دورہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کی یو سی 194چھوٹا موٹا سنگھ کا تفصیلی فیلڈ دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایل ڈی پی فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال بھی ان کے ہمراہ تھے تاکہ تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے ۔