11سپورٹس کمپلیکسز کا منصوبہ 10سال بعد بھی ادھورا

11سپورٹس کمپلیکسز کا منصوبہ 10سال بعد بھی ادھورا

آئندہ مالی سال میں فنڈز میں نمایاں کمی نے نئے سوالات کھڑے کر دیئے

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک دہائی قبل شروع کیا گیا سپورٹس کمپلیکسز کا بڑا منصوبہ آج بھی تکمیل کا منتظر ہے ۔ ہر سال بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ، ترقیاتی وعدے بھی دہرائے جاتے رہے ، مگر بیشتر منصوبے مکمل نہ ہو سکے ۔ 2017میں شروع ہونے والا منصوبہ اب بھی سست روی کا شکار ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں فنڈز میں نمایاں کمی نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق صحت مند معاشرے کی تعمیر اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا لاہور کے گیارہ سپورٹس کمپلیکسز کا منصوبہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود منزل تک نہ پہنچ سکا۔شہباز شریف کے دور حکومت میں 2017میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں