موٹروے پر مسافراور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات رکھنا لازمی قرار
لاہور(آئی این پی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کو مزید محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات (فائر ایکسٹنگوئشر) رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،حادثات کے دوران آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں ۔اس مقصد کے لئے ٹروے پولیس نے ملک گیرفائرسیفٹی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جو 24 جون تک جاری رہے گی۔