اشتہاری پکڑنے کیلئے اے آئی گاڑیاں متعارف کرانیکافیصلہ
لاہور (مدثر حسین سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔
اے آئی گاڑیاں لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت لاہور کی اہم شاہراہوں پر موجود ہوں گی۔ گاڑیاں اشتہاری کی خود کار طریقے سے شناخت کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گاڑی کا معائنہ کرایا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مزید گاڑیوں کو تیار کرایا جائے گا۔