ڈپٹی ڈی ای اوز سے مالی اختیارات واپس‘ سکول سربراہان کو منتقل

ڈپٹی ڈی ای اوز سے مالی اختیارات واپس‘ سکول سربراہان کو منتقل

اقدام سے سکولوں کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے مدد ملے گی:حکام

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرائمری اور مڈل سکولوں کو مالی خودمختاری دینے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔ محکمہ نے سکولوں کے بجٹ سے متعلق مالی اختیارات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے واپس لے کر براہ راست اسکول سربراہان کو منتقل کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے فنڈز کے استعمال میں شفافیت آئے گی اور سکولوں کو درپیش مالی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے مالی اختیارات کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سکولوں کے بجٹ اور مالی امور کے اختیارات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے بجائے براہ راست سکول سربراہان کے پاس ہوں گے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کے بعد سکول سربراہان کو فنڈز کے حصول کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں