رنگ روڈ پر گاڑی سے لاش کی برآمدگی متوفی سب انسپکٹر کادوست تھا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) رنگ روڈ سے ملنے والی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیا ۔۔
گاڑی سے ملنے والی وردی طاہر سب انسپکٹر کی ہے ، جو جنوبی چھاؤنی میں تعینات ہے ،متوفی اور سب انسپکٹر طاہر دوست تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متوفی گزشتہ کچھ عرصہ سے پریشانی کا شکار تھا ۔