نارنگ میں ایم آر لنک نہر سے بی آر بی تک حفاظتی بند بنایاجائے :کسان بورڈ
لاہور (سٹاف رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 2025 میں نارنگ میں دریائے راوی میں سیلاب سے آنے والی تباہ کاری کے۔۔
بعد اہل علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ مذکورہ دیہاتوں اور زرعی زمینوں کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے ایم آر لنک نہر سے بی آر بی نہر تک حفاظتی بند بنایا جائے گا لیکن ابھی تک اس حفاظتی بند کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی جس سے اہل دیہہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔