پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کی گئیں توایوانوں کا گھیراؤ :مرکزی مسلم لیگ
لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے۔
کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کر کے حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کا بندوبست کیا ہے ،عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرنے والے وزیراعظم شہباز شریف نے آئل کمپنیز کے آگے گھٹنے ٹیک کر عوامی ریلیف کا سودا کر لیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے ۔