چیئرمین یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد عالمی تقریبات میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

چیئرمین یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد عالمی تقریبات میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار )چیئرمین یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد اہم عالمی تقریبات میں شرکت کے لیے ڈھاکا، بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔

 اپنے دورئہ بنگلہ دیش کے دوران وہ نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سوشل بزنس کانفرنس، گرامین بینک کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے اور 16ویں سوشل بزنس ڈے کی عالمی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ابراہیم حسن مراد نے ڈاکٹر محمد یونس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد یونس کا ویژن سماجی و معاشی ترقی، خود انحصاری اور پائیدار خوشحالی کے فروغ میں ایک مؤثر اور قابلِ تقلید ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں