قصور میں 6لاکھ روپے کا ڈاکا، موٹرسائیکل چوری ہوگئی

قصور میں 6لاکھ روپے کا ڈاکا، موٹرسائیکل چوری ہوگئی

رقم بینک جمع کرانے جانیوالے اعجاز کو ڈ اکوئوں نے لوٹا اور فرار ہوگئے

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو6لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے جبکہ نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے ۔ تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقہ کوٹ رکندین خاں قصور کے نزدیک سے مسلح ڈاکوؤں نے اپنی میڈیسن کی ریکوری کا کیش چاندنی چوک میں واقع نجی بینک میں جمع کروانے کیلئے موٹرسائیکل پر جانے والے کھارا روڈ قصور کے رہائشی محمد اعجاز تبسم ولد صفدر علی سے گن پوائنٹ پر 6لاکھ 12ہزار650 روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ ادھر تھانہ بی ڈویژن قصورہی کے علاقہ بستی برات شاہ سے نامعلوم چور حاجی گگن قصور کے رہائشی محمد شہزاد ولد محمد اسلم کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں