کمیونیکیشن سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نے حفصہ جاوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی۔ ڈاکٹر حفصہ کے تحقیقی مقالے کا عنوان\'پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی خبروں کی تصدیق اور شئیرنگ کا رویہ\' ہے ۔
انہوں نے پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ حمید رحمان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ ڈاکٹر حفصہ جاوید خواجہ کا پی ایچ ڈی پبلک ڈیفنس پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں منعقد ہوا، ڈاکٹر حفصہ کی تحقیق کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیااور صارفین خبروں کی تصدیق میں چیلنجز کا شکار ہیں۔