غیر قانونی سگریٹ بنانے کے ملزم کی ضمانت پر سماعت ملتوی
لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے بغیررجسٹریشن سگریٹ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
ملزم بصیر آفریدی،سعید آفریدی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایف بی آر کے مطابق سگر یٹ کمپنی رجسٹر نہیں ہے ،سگریٹ کمپنی پشاور میں رجسٹر ڈہے ،ایف بی آر ایک وفاقی ادارہ ہے ہر صوبے میں کمپنی کا رجسٹر ہونا ضروری نہیں ہے ۔