گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے کپاس کی فصل کیلئے ایڈوائزری جاری
لاہور(اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب نے گرمی کی شدت سے بچاؤ کیلئے کپاس کی فصل کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان کے مطابق ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کپاس کی فصل کو واٹر سکاٹنگ کے بعد ترجیحا شام یا رات کے وقت آبپاشی کریں،آبپاشی کے ساتھ آدھی بوری یوریا یا ایک بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ فی ایکڑاستعمال کریں۔علاوہ ازیں10کلوگرام پوٹاشیم سلفیٹ پانی میں حل کر کے آبپاشی کے ساتھ دیں۔ا یڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ پودوں کے پتوں پر مرجھانے کی علامات ظاہر ہونے پر محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کی سفارش کردہ مقدار میں بوران،زنک اور سلفر کا استعمال کریں۔