نشتر کالونی :چوری کی واردات کرنے والا محلے دار گرفتار

نشتر کالونی :چوری کی واردات  کرنے والا محلے دار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے چوری کی واردات کرنے والے محلے دار کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کا رہائشی گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر نماز ادا کرنے گیا تھا ، اس دوران اس کا محلہ دار عدنان ریکی کرکے گھر سے سونا نقدی اور لیپ ٹاپ چرا کر فرار ہو گیا تھا، گزشتہ روز چوکی سبزی منڈی پولیس نے ضلع قصور سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر کے اس سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں