کم عمر بچوں کیساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی ،7ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کم عمر بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 2288/26میں مطلوب ملزم عارف کو گرفتار کیا،تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ نمبر 6490/26 میں مطلوب ملزم عبداللہ کو حراست میں لیا، جبکہ تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ نمبر 4266/26 میں مطلوب ملزم زین کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح تھانہ ساندہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1710/26 میں مطلوب تین ملزمان حیدر، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ نمبر 3651/26 میں مطلوب ملزم بلال کو بھی حراست میں لے لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ مقدمات میں قانونی کارروائی جاری ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمر بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments