سندر اسٹیٹ :1ہزار کلو جعلی سرخ مرچ برآمد
لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے گلشن راوی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں لاکھوں کی 1ہزار 300کلو جعلی سرخ مرچ پاڈر برآمد کر لی گئی۔
فوڈاتھارٹی کے مطابق گودام بند کر کے مقدمہ درج کرا کے 10لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، گلشن راوی میں گودام سے جعلی سرخ مرچیں، کھلے رنگ اور فلیورز برآمد کیا گیا، کھلے ناقص رنگوں،فلیورز سے تیار جعلی مرچیں سپلائی کے لیے گودام میں رکھی گئیں تھیں، ناقص انتظامات پر معروف انٹرنیشنل بیوریجز پلانٹ کو 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 3من خراب گوشت اور مکھن برآمد ہونے پر ریسٹورنٹ کو5 لاکھ کاجرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments