مضر صحت چاول کھاکر ایک خاندان کے 4افراد کی حالت غیر
ننکانہ صاحب (خبر نگار) سانگلہ ہل کے علاقہ ہمراج پورہ میں مضر صحت چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔۔۔
متاثرہ افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور چاروں افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سانگلا ہل منتقل کر دیا۔متاثرہ افراد میں 46 سالہ افتخاراسکی 40 سالہ بیوی سائرہ، 17 سالہ بیٹا حامد اور 20 سالہ بیٹی لائبہ شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments