نولکھا چرچ میں پیغام پاکستان و مکہ دفاعی معاہدہ کانفرنس
پاکستان کا مستقبل اتحاد، مکالمے اور باہمی احترام سے وابستہ ہے :مقررین
لاہور(سیاسی نمائندہ)جشنِ آزادیِ پاکستان، پیغامِ پاکستان اور مکہ دفاعی معاہدہ کے حوالے سے خصوصی کانفرنس کا انعقاد نولکھا چرچ میں کیا گیا، کانفرنس سے چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم اور چیئرمین یونائیڈ انٹرفیتھ آرگنائزیشن ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے خطاب کیا۔ شرکا نے وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو مکہ دفاعی معاہدہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اتحاد، مکالمے اور باہمی احترام سے وابستہ ہے ۔ کانفرنس سے فادر بشارت سراج، فادر نقاش اعظم، سابق وفاقی وزیر شہزادہ عالمگیر، قاسم علی قاسمی، سید محمود غزنوی، پنڈت بھگت لال، شہزاد خان، مفتی سید عاشق حسین، علامہ شکیل الرحمن ناصر، قاری خالد محمود، عمانوائل پرویز بھٹی، علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ محمد حسین گولڑوی، کامران پرویز چوہدری، اشفاق چودھری ، رومیل رائے ، سہیل ہابیل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments