تحصیلدار سمیت دیگر محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج
پیرا اوکاڑہ میں سرجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کیلئے 4امیدوار کامیاب
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بورڈ آف ریونیو میں تحصیلدار کی اسامیوں سمیت دیگر محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب میں تحصیلدار کی 14 اسامیوں کے لیے 14 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں، جنہیں صوبائی حکومت میں تقرری کے لیے سفارش کیا گیا ہے ۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اوکاڑہ ضلع میں سرجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کے لیے 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ اوپن میرٹ کی 6 اسامیاں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ چنیوٹ ضلع میں سرجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ اوپن میرٹ کی 5 اسامیاں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ بھکر ضلع میں سرجنٹ ڈرائیور کی 12 اسامیوں کے لیے 2 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ اوپن میرٹ کی 10 اسامیاں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments