کالجز :عارضی اساتذہ کی بھرتی ، کنٹریکٹ توسیع کا طریقہ تبدیل

 کالجز :عارضی اساتذہ کی بھرتی ، کنٹریکٹ توسیع کا طریقہ تبدیل

عارضی اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا اختیار کالجز کے سربراہان کو دیدیاگیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی اور کنٹریکٹ میں توسیع کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کالجز میں تقریباً آٹھ ہزار عارضی اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کے کنٹریکٹ اور آئندہ بھرتی کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے ۔ نئے طریقہ کار کے تحت اچھی کارکردگی دکھانے والے عارضی اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کے عمل میں شامل نہیں ہونا پڑے گا۔عارضی اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا اختیار کالجز کے سربراہان کو دے دیا گیا ہے ۔ اساتذہ کی کارکردگی پانچ مختلف پیمانوں پر جانچی جائے گی، جن میں طلبہ کے نتائج، کردار، حاضری اور نظم و ضبط سمیت دیگر مقررہ پیمانے شامل ہیں۔کالجز کے سربراہان کی جانب سے عارضی اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ڈیٹا مرکزی سطح پر جمع کیا جائے گا۔ اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی، جبکہ ناقص کارکردگی سامنے آنے پر ان کی جگہ نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق نئے طریقہ کار کا مقصد اچھی کارکردگی دکھانے والے عارضی اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تدریسی معیار کو بہتر بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...