امین پارک بند روڈ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان
بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو اور روزمرہ امور انجام دینے میں مشکلات :مکین
لاہور(آن لائن )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ امین پارک بند روڈ میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بار بار بندش کے باعث گھریلو اور روزمرہ امور انجام دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی میں مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔مکینوں نے بتایا کہ بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے اور انہیں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امین پارک اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments