افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کو وسعت دینے کی منظوری
پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس ،بجٹ پیش ،سالانہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ
لاہور( این این آئی)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ پیش کرنے کے ساتھ سالانہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر پھاٹا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ۔ بریفنگ کے دوران اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹس کی فراہمی بارے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر لاکھوں افراد کی درخواستیں اعتماد کا اظہار ہے۔
اجلاس میں پھاٹا کی زمینوں پر افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کو وسعت دینے کی منظوری بھی دی گئی ۔بلال یاسین نے کہا کہ افورڈایبل سکیموں کیلئے بھی پھاٹا قوانین کے موثر اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرین ایریاز پر رہائشی سکیموں کی منظوری سے ماحولیاتی خطرات لاحق ہوئے ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔ قوانین کی پاسداری کرنے والے ڈویلپرز کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،دھوکہ دہی سے عوام کو فائلیں فروخت کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments