ہائیکورٹ کی نئی 11منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح

 ہائیکورٹ کی نئی 11منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے افتتاح کیا، تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز بھی شریک پہلے مرحلے میں فوجداری مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کی عدالتیں منتقل ہونگی

لاہور(دنیا نیوز، کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کردیا۔پہلے مرحلے میں فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کی عدالتیں نئی عمارت میں منتقل ہوں گی۔ سنیارٹی نمبر 16سے اوپر فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کو نئی عدالتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر فلور پر چار، چار عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں گراؤنڈ فلور کے علاوہ 8 بالائی اور 2زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی موجود تھے ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس مرزا وقاص رؤف،جسٹس جواد حسن، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد امجد پرویز، جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس غلام سرور نہنگ اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...