ٹماٹر، پیاز 250، شملہ مرچ 320 روپے کلو فروخت

ٹماٹر، پیاز 250، شملہ مرچ 320 روپے کلو فروخت

سبز مرچ 120، ٹینڈے 220، لہسن 350، ادرک 400روپے کلو دستیاب

لاہور (کامرس رپورٹر سے )مون سون سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ 185روپے فی کلو تک پہنچ گیا ،مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250روپے کلو فروخت ہو رہا،درجہ دوم مکس ٹماٹر 200 روپے کلو ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ 15روپے اضافے سے 220 روپے فی کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،مکس درجہِ دوم پیاز 220 روپے کلو ہے ،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 270 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 300 سے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہی،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 150 جبکہ مارکیٹ میں 180روپے فی کلو تک ہے ،آلو کا سرکاری نرخ 29 روپے رہا جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 30 اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،سبز مرچ سرکاری نرخ 100جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ،ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180 جبکہ 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ،لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 280 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں لہسن 350 روپے کلو ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 335روپے اور مارکیٹ میں نرخ 400روپے کلو تک ہے ،بھنڈی کا سرکاری نرخ 210 روپے جبکہ مارکیٹ میں بھنڈی 250 روپے کلو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...